پاکستان اقوام متحدہ کےبنیادی مقاصدسےگہری وابستگی رکھتاہے،مریم نواز

0
23

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پاکستان اقوام متحدہ کےبنیادی مقاصدسےگہری وابستگی رکھتاہے۔
اقوام متحدہ کےقیام کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے، اقوام متحدہ سے منسوب دن یکجہتی، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے۔ اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، جہالت اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے بنیادی مقاصد سے گہری وابستگی رکھتا ہے ، ذمہ دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سےپاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اُن کاکہناتھاکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئےعالمی برادری کے ساتھ تعاون کو مستحکم کریں گے۔ اقوام متحدہ کے عالمی دن پر اپیل کرتے ہیں فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a reply