ٹیکس آمدن میں کمی کارجحان برقرار،اکتوبرمیں بھی بڑےشارٹ فال کاخدشہ

0
31

ٹیکس آمدن میں کمی کارجحان برقراررہنےسےرواں ماہ اکتوبرمیں بھی تقریباً 90ارب روپےکےشارٹ فال کاخدشہ ہے۔
اس حوالے سےبین الاقوامی مالیت ادارے(آئی ایم ایف)نےبھی ایف بی آر سے رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کےمطابق رواں سال اکتوبرکےلئےایف بی آرکاخالص ٹیکس ہدف 980 ارب روپےرکھاگیاتھااس کےعلاوہ پہلی سہ ماہی کا92ارب روپے کاشارٹ فال بھی اپنی جگہ پرموجودہے، اکتوبر کے 90 ارب روپے سے شارٹ فال کا مجموعی شارٹ فال 180 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ ریونیو شارٹ فال ختم اور 60 ارب اضافی حاصل کرنے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا ہے، انفورسمنٹ کے ذریعے کلیکشن کو بہتر بنایا جائے گا۔
آئی ایم ایف شرائط پر ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ 14 فیصد کی گئی جبکہ 4 فیصد کی مزید سیلز ٹیکس چھوٹ آرڈیننس کے ذریعے ختم کی جائے گی۔

Leave a reply