گوگل کروم میں طاقتور ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ
گوگل کا کروم میں طاقتور ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا۔دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے اہم منصوبے کو کوڈ نیم پروجیکٹ جارویس کا نام دیدیا۔
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل جس کا سرچ انجن انٹرنیٹ صارفین کی روزمرہ کی زندگی میں ایک ضرورت بن چکا ، ایک زبردست اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے، جو کمپیوٹنگ میں انقلاب پیدا کردے گی۔گوگل نے اپنے اس منصوبے کو کوڈ نیم پروجیکٹ جارویس کا نام دیا ہے، جو ریسرچ اور شاپنگ جیسے ٹاسک مکمل کرنے کیلئےویب براؤزر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا۔
رپورٹس کے مطابق گوگل اس اے آئی فیچر کا مظاہرہ دسمبر میں اپنے اگلے فلیگ شپ جیمنی (لینگویج ماڈیل) کی ریلیز کے ساتھ کرے گا۔پروجیکٹ جارویس مبینہ طور پر صرف ایک ویب براؤزر کے ساتھ کام کرے گا ، جو خاص طور پر کروم کیلئے مختص ہوگا۔
یہ اے آئی ٹول سکرین شاٹس لے گا اور اس کی ترجمانی کرے گا، جس کے بعد وہ ٹول بٹن کلک کرے گا یا ٹیکسٹ داخل کرے گا، جو صارفین کے روزمرہ کے ویب پر مبنی ٹاسک کو خودکار بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حفیط اللہ نیازی کے بیٹے کو کپتان کا ساتھ دینے کا معاملہ
اپریل 24, 2024 -
فلائی دبئی:پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری
جون 26, 2024 -
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔