پشاورہائیکورٹ نےرہنماتحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتےہوئے گرفتارنہ کرنےکاحکم بھی دےدیا۔
پشاورہائیکورٹ میں تحریک انصاف کےرہنماشیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
درخواست گزاروکیل نےموقف اختیارکیاکہ شیخ وقاص اکرم منتخب نمائندےہیں، ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔
جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں، اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟
درخواست گزاروکیل نےکہاکہ شیخ وقاص اکرم تقریباًایک ماہ سےپشاورمیں موجودہیں،گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو تین ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔
جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے پاس 7 سے 14 دن تک کی حفاظتی ضمانت کا اختیار ہے۔
بعدازاں عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی 14 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔