امریکی اراکین کانگریس کی عمران خان کی حمایت، ممبران اسمبلی نےوزیراعظم کوخط لکھ دیا
امریکی اراکین کانگریس نےصدرجوبائیڈن کوخط لکھ کرعمران خان کی جیل سےرہائی اورکیسزختم کرانےکی حمایت کی ،جس کےخلاف پاکستان کےممبران اسمبلی نےوزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ دیا۔
امریکی اراکین کانگریس کے62ممبران نےصدرجوبائیڈن کوعمران خان کی رہائی اورکیسزختم کرانےکےحوالےسے خط لکھاتھاکہ جس کےجواب میں پاکستان کے 160ممبران اسمبلی نےوزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ کرامریکہ کےاس عمل کو قومی معاملات میں مداخلت قراردےدیا۔
ممبران پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ ممبر بحیثیت پارلیمنٹیرین سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعےکانگریس ارکان کو آگاہ کریں، پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبرد آزما ہے جسے انتہاپسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔
اراکین پارلیمنٹ نے خط میں مزیدکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انتشاری سیاست سے اگست 2014 اور مئی 2022 میں بھی ملک کو مفلوج کیا تھا، عمران خان جیل سے کارکنان کو اسلام آباد اور لاہور میں انتشار وتشدد کو ہوا دینے پر اکساتے رہے ہیں۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو ڈیجیٹل دہشتگردی، انتشار اور بدامنی کو ہوا دینے میں استعمال کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منفی مہم میں امریکا، برطانیہ میں مقیم منحرف عناصر کردار ادا کر رہے ہیں۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد اور مجرمانہ دھمکیوں کومتعارف کرایا، بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی 2023کو بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، انہوں نے ہجوم کو پارلیمنٹ، سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت اور ریڈیو پاکستان پر حملے کیلئے اکسایا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔