دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورآج دوسرےنمبرپرموجودہے۔
دن بدن فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہاہےجس کےباعث لاہورشہرمیں سموگ کےڈھیرےرہتےہیں،جس سےشہرمیں مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،جن میں آنکھوں ،گلے اورسانس کےمرض سرفہرست ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں سموگ کی اوسط شرح 209 ریکارڈ کی گئی ہے، لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 253اور جوہر ٹاؤن 247 اتک جا پہنچا ہے۔
حکومت کی جانب سے شہر میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے چند علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث بیماریاں بھی تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، طبی ماہرین نے سموگ کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔