پی آئی اےکی نجکاری، واحد بڈر نےصرف 10ارب کی بولی لگائی

0
14

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے)کی نجکاری کےلئے واحد بڈر نےصرف 10ارب کی بولی لگائی۔
اسلام آباد میں پی آئی اےکی نجکاری کےلیے کنسورشیم کی بولی کھولنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی جہاں سیکرٹری وزارت نجکاری جاوید پال اور سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ اوربولی دہندہ اسٹیج پر موجودتھے۔
قومی ائیرلائن(پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے قیمت 85ارب 30لاکھ مقرر کی گئی تھی ، بولی دہندہ نےپی آئی اےکے60فیصدشیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی، واحد بڈر کی بولی پر سٹیج پر موجود نجکاری کمیشن کے افسران بھی مسکرا دیئے۔ جبکہ 152 ارب اثاثوں کی مالیت ایئرلائن کی بولی پرپی آئی اے انتظامیہ نےسر پکڑ لیے اور نجکاری کمیشن کے لوگ بھی بڈ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔
بولی دہندہ کو اپنی بولی پر نظر ثانی کے لیے 30 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔ 30 منٹ بعد بولی دہندہ کنسورشیم نے بولی 10 ارب روپے سے بڑھانے سے انکار کردیا اور 10 ارب روپے کی بولی پر قائم رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

بولی دہندہ چودھری سعد نذیرکاکہناتھاکہ پی آئی اے کے لیے اعلان کردہ کم از کم قیمت بہت زیادہ ہے،کم از کم قیمت اور دی جانے والی بولی میں فرق بہت زیادہ ہے۔
سعدنذیرکامزیدکہناتھاکہ پی آئی اے کے ذمہ 200 ارب روپے کے واجبات ہیں، 85 ارب روپے میں تو نئی ایئر لائن کھڑی ہوجائے گی۔اس کے ساتھ ہی پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل مکمل ہوگیا، ضابطے کے مطابق نجکاری کمیشن بولی کو وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

Leave a reply