قومی اسمبلی اورسینیٹ کااجلاس آج،ایجنڈےجاری

0
18

قومی اسمبلی اورسینیٹ کےاجلاس آج ہوں گے،جن کےایجنڈےجاری کردئیے گئےہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرترمیمی آرڈیننس پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کرائے جانے کا امکان ہے۔
رول آف لاء انڈیکس میں پاکستان کا 129 واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں عالیہ کامران پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے)کےطیاروں کو گراؤنڈ کئےجانےپرتوجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے۔
سینیٹ اجلاس:
دوسری جانب سینیٹ اجلاس کیلئے 39 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آج کے اجلاس میں 3 نئے بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ 11 بلوں کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
حکومت کی جانب سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply