اداکارہ دیدارنے معاشرےکےدہرے معیار پرلب کشائی کردی

0
15

شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ وڈانسردیدارنے کہاکہ ہمارے معاشرے کا دہرا معیاریہ ہےکہ گھر کی شادیوں میں مختصر لباس بھی پہنے جاتے ہیں اسے قبول کر لیا جاتا ہے لیکن رقاصہ کو کبھی قبول نہیں کیا جاتا۔
اداکارہ وڈانسردیدارنےحال ہی میں ایک نجی چینل کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں ان سے کیرئیرسمیت زندگی سےمتعلق مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئےجس پراداکارہ نےکھل کربات چیت کی۔
اداکارہ نےمعاشرےکےدہرےمعیارسےگفتگوکاآغازکیاکہ دہرےمعیارکی وجہ سے آج کل ہمارے معاشرےمیں مختلف مسائل پیداہورہےہیں۔
دیدارکاکہناتھاکہ ہمارے معاشرے میں اداکاری، رقص، اسٹیج، موسیقی اور ڈراموں کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا لیکن گھر کی شادیوں میں ڈانس مقابلوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، مرد ڈانسر بلوائے جاتے ہیں جن سے گھر کی خواتین ڈانس سیکھتی ہیں، گھر کے تمام مرد خواتین کے ساتھ ڈانس کرتے ہیں۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ یہاں شوبز انڈسٹری کی خواتین کو قبول نہیں کیا جاتا لیکن ان کی طرح کے لباس نجی تقریبات میں خواتین زیب تن کرتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کی ثقافت کو دیکھیں تو اُن کے یہاں جسے ناچ گانا نہیں آتا اس کا رشتہ نہیں ہوتا اور ہمارے یہاں جسے ناچ گانا آتا ہے اس کا رشتہ نہیں ہوتا۔
اداکارہ نےاپنےشوبزکیرئیرکےبارےمیں انکشاف کیاکہ مجھےیہ شوق نہیں تھا ، میں شوبز اور تھیٹر انڈسٹری کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی، اس بارےمیں کوئی ارادہ اور شوق نہیں تھا، بڑی بہن نرگس اوروالدہ کےکہنےپراس فیلڈمیں آئی تھی،مجھےڈانس نہیں آتا تھاپھرپہلےمیں نےڈانس سیکھااوربعدمیں انڈسٹری جوائن کی ،جس سےاب مجھےمحبت ہوچکی ہے۔

Leave a reply