چین : سی آئی آئی ای میں عالمی جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم

0
35

چین میں جاری سی آئی آئی ای نمائش میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم،چین کے شہرشنگھائی میں منعقدہ ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) جدید ترین ٹیکنالوجیز کی کشش سے بھرپورہے۔
سی آئی آئی ای کے گزشتہ چھ سیشنز میں تقریباً 2500 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی نمائش کی جا چکی۔موجودہ سی آئی آئی ای میں پہلی بار ایک نیا زون قائم کیا گیا ہے ،جہاں 400 سے زیادہ ورلڈ پریمیئرز ، ایشین پریمیئرز اور چائنا پریمیئرز کی نقاب کشائی کی گئی اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔گزشتہ سات برس میں سی آئی آئی ای نمائش بہتر سے بہترین ہوتی جا رہی ہے ۔
چینی میڈ یا کی رپورٹ کے مطا بق سی آئی آئی ای درآمدات کے موضوع کے ساتھ دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہے ، جس نے دنیا کی نئی مصنوعات اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو چین میں داخل ہونے کیلئے پہلے شو کا پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور بہت ساری نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی کمرشلائزیشن کیلئےفاسٹ ٹریک فراہم کیا ہے ۔

Leave a reply