شدیددھندکےباعث موٹرویزکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئے بندکردیا گیا، لاہورمیں سموگ اور دھند کےباعث ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن بھی متاثررہا۔
شدید دھند اور سموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند، ایم 4 پرعبدالحکیم سے شیر شاہ تک ٹریفک معطل ، جب کہ ایم 5 شیر شاہ سے سکھر اور سیالکوٹ موٹروےکو بھی ٹریفک کیلئے بند کیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔ روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب لاہورشہرمیں شدیددھنداورسموگ کےباعث ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل رہاجس کےباعث اندرون اوربیرون ملک جانےوالی متعددپروازیں متاثرہوئیں۔جس کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہےکہ دھنداورسموگ میں کمی کےبعدلاہورائیرپورٹ پرفلائٹ آپریشن بحال کردیاگیا۔
وزیراعظم نےایپکس کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا
نومبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔