شاہ رخ خان کوقتل کی دھمکی دینےوالاملزم گرفتار

0
104

بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کےنام سےشہرت رکھنےوالےاداکارشاہ رخ خان کوقتل کی دھمکی دینےاور50لاکھ تاوان طلب کرنےوالےملزم کوپولیس نے گرفتارکرلیا۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق ملزم نےاداکارشاہ رخ خان کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں  جس پرممبئی پولیس نےکارروائی کرتےہوئے ملزم کوبھارتی ریاست چھتیسں گڑھ سےگرفتارکیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق ملزم نےاداکارشاہ رخ خان سے50لاکھ روپےتاوان بھی طلب کیاتھا،جس پرشاہ رخ خان کی شکایت پربھتاخوری کامقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Leave a reply