ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کروایاجائےگا ؟

0
3

آئی فون کے شوقین صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کروایا جائےگا اور وہ دیکھنے میں کیسا ہوگا؟تازہ ترین لیکس میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایپل نے بھی فولڈ ایبل آئی فون مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔ دنیا کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون جلد صارفین کے ہاتھوں میں ہوگا۔فولڈایبل آئی فون کے حوالے سے حالیہ لیکس کے مطابق ایپل کلیم شیل ڈیزائن پر کام کر رہا ہے، اس وقت کمپنی فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کے مرحلے میں ہے اور ممکنہ طور پر اسے 2026 کے اوائل میں ریلیز کیا جائے گا۔بظاہر کمپنی نے فولڈ ایبل آئی فون کیلئے ایک ڈیزائن کا انتخاب بھی کر لیا ہے، جسے اندرونی طور پرV68 کا نام دیا گیا ہے۔
لیکس کے مطابق ایشیائی سپلائرز کی جانب سے اس فون کے پارٹس کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ماہرین کے مطابق چیلنجز کے باوجود اس آئی فون میں صارفین کو نمایاں پیشرفت دیکھنے کو ملے گی اور فولڈ ایبل کریز کو ختم کیا جائے گا۔ روایتی فولڈ ایبل فونز کے برعکس یہ آئی فون فولڈ سام سنگ گلیکسی فلپ کے مشابہ کلیم شیل کی طرز پر ڈیزائن کیا جائے گا۔

Leave a reply