آج سے 16 نومبر تک بارشیں، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
24

بارشیں ہی بارشیں ،آج سے 16 نومبر تک کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے سموگ سے پریشان شہریوں کو نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج شام سےداخل ہو گا،جس کے زیراثر مانسہرہ،ایبٹ آباد اور ہری پورسمیت ہزارہ کے بالائی علاقوں سمیت چترال،دیر، سوات،شانگلہ، بٹ گرام اور ملحقہ علاقوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش ہو گی۔ اس کے علاوہ کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،جہلم میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور،خوشاب اورسرگودھامیں بھی بارش کاامکان ہے۔بارشوں کا یہ سلسلہ 16نومبرکی صبح تک جاری رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply