پاکستان سےمذاکرات، آئی ایم ایف نےاعلامیہ جاری کردیا

0
20

بین الاقوامی مالیت فنڈزادارے(آئی ایم ایف )نےپاکستان کےساتھ مذاکرات کااعلامیہ جاری کردیا۔
آئی ایم ایف اعلامیہ کےمطابق پاکستان سے12سے15نومبرتک مشن چیف کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے،وفاقی حکومت کیساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں سےبھی بات چیت ہوئی،مذاکرات میں نجی شعبہ کےنمائندوں سےبھی تبادلہ خیال ہوا،معاشی امورپرپاکستانی حکام کےساتھ بات چیت مثبت رہی،حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کےلئےکی گئی،معاشی اصلاحات،معاشی پالیسیز معاشی ترقی کےلئےحکومتی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاپاکستان سےمذاکرات مجموعی طورپرمثبت رہے،حکومت ایسےشعبہ سےٹیکس آمدن بڑھانےکےلئےپرعزم ہےجوٹیکس نہیں دےرہا،سماجی تحفظ اورترقی میں صوبوں کےکردارکوبڑھانےپربھی بات چیت ہوئی،پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اورچیلنجزپرخصوصی بات چیت کی گئی،کئی شعبہ جات میں نجی شعبہ کاحصہ بڑھاکرحکومت کاحصہ محدودکرنیکی ضرورت ہے،پاکستان کوموجودہ قرض پروگرام کےاہداف پرسختی سےعملدرآمدکی ضرورت ہے،قرض پروگرام کےاہداف پرسختی سےعملدرآمدعوام کامعیارزندگی بہترکرسکتاہے۔
آ ئی ایم ایف اعلامیہ کےمطابق مذاکرات کےلئے پاکستانی حکام کارویہ بڑاحوصلہ افزااورمعاون تھا،پاکستانی حکام سےمذاکرات پرآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کو آگاہ کیاجائےگا،آئی ایم ایف کاوفد2025کی پہلی سہ ماہی میں دوبارہ پاکستان آئےگا۔

Leave a reply