ہم دیگرممالک سےدفاعی پروڈکشن کیلئےتعاون کےخواہاں ہیں،میجرجنرل اسد نوازخان

0
20

میجرجنرل اسدنوازخان نےکہاہےکہ ہم دیگر ممالک سے دفاعی پروڈکشن کے حوالے سے تعاون کے خواہاں ہیں ۔
کراچی میں 4روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2024کی اختتامی تقریب سےمیجرجنرل اسد نواز خان  کاخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ  ہم آئیڈیاز کےکامیاب انعقاد پر مطمئن ہیں،آئیڈیاز میں شریک ہونے والے غیر ملکی مندوبین ، مقامی نمائندگان اور سفارتکاروں کا مشکور ہوں۔

اُن کامزیدکہنا تھاکہ ہمارا سلوگن ہتھیار امن کے لئے ہے ، آئیڈیاز میں بھی ہمارا سلوگن درست انداز میں سامنے آیا ہم دیگر ممالک سے دفاعی پروڈکشن کے حوالے سے تعاون کے خواہاں ہیں ،آئیڈیاز 2024 کے کامیاب انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں سب نے مل کر اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔

Leave a reply