پاک بھارت میچ کےدوران اشتہارکی قیمت کتنی؟تفصیلات منظرعام پرآگئیں

0
27

پاک بھارت میچ کےدورا ن ایک سیکنڈکےاشتہار کی قیمت کتنی ہے؟ ہوش اُڑا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی کا مقابلہ متنازعہ شکل اختیار کرچکا ہے۔ بھارت کی ہائیبرڈ ماڈل میں کھیلنے کی ضد اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اختیار کیے گئے ’سخت مؤقف‘ کے بعد جہاں چیمپنئز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہی یہ بات قابل ذکر کہ آخر پوری دنیا میں صرف پاکستان اور بھارت کے میچز پر ہی تنازعہ کیوں کھڑا ہوتاہے؟ اور آئی سی سی کیلئے پاک بھارت ٹاکرا کروانا وہ بھی ایک ہی گروپ میں کیوں ضروری ہے؟
پاک بھارت کے علاوہ انگلینڈ اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مقابلے دنیا بھر میں مقبول ہیں مگر پھر بھی چار ارب سے زائد شائقین پاک بھارت ٹاکرے کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ماضی کے آئی سی سی چیئرمین ڈیو رچرڈسن نے انٹرنیشل میگزین کو انٹرویو میں تسلیم کیا تھا کہ آئی سی سی اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کو ایک ہی گروپ میں رکھا جائے۔ کیونکہ مارچ دو ہزار سات میں ون ڈے ورلڈ کپ انڈیا کا پہلے ہی راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے نکل جانا نہ صرف انڈین فینز اور ایڈورٹائزرز کے لیے بلکہ خود آئی سی سی اور اس کے اُس وقت کے براڈ کاسٹر ’سونی‘ کے لیے بھی ایک بہت بڑا دھچکا تھا۔ اور یہ اتنا بڑا دھچکا تھا کہ ’سونی‘ اس کے بعد آئی سی سی کے براڈکاسٹنگ رائٹس حاصل کرنے کی دوڑ سے ہی دستبردار ہو گیا تھا۔
انڈیا کے میچوں کے لیے براڈکاسٹر ’سونی‘ نے انڈیا میں اشتہار کے لیے 10 سیکنڈ کا سلاٹ ’ڈیڑھ لاکھ انڈین کرنسی‘ جبکہ 16 اپریل کو ممکنہ پاکستان انڈیا میچ کے لیے 10 سیکنڈ کا سلاٹ ساڑھے چار لاکھ انڈین روپے میں بیچ رکھا تھا۔
کولا برانڈ ’پیپسی‘ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے لیے 350 کروڑ کی ’بلیو بلین‘ نامی تشہیری مہم بنائی تھی، جو اسے مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے انڈیا کی شکست کے حوالے سے ایک نیا اشتہار بنانا پڑا۔
اُدھر پاکستانی ٹیم آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے شکست کھا کر ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی تھی۔ سونی کے ساتھ ساتھ پاکستانی ایڈورٹائزر کو دو سے تین ارب روپے کا نقصان ہوا تھا۔ یہ دنیائے کرکٹ میں ایک ایسا لمحہ تھا جب آئی سی سی ٹورنامنٹس کی مالی کامیابی میں پاک بھارت کی اہمیت کا صحیح معنوں میں ادراک ہوا تھا۔ اور اسکے بعد ہی پاکستان اور بھارت کے میچز کو ایک ہی گروپ میں رکھنے کی روایت شروع ہوئی تھی
نیویارک میں کھیلے گئے انڈیا پاکستان میچ میں 10 سیکنڈ سلاٹ کی قیمت 50 لاکھ تک چلی گئی تھی۔ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ایک 10 سیکنڈ کے سلاٹ کی قیمت 60 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔‘ یعنی ایک منٹ کا کمرشل ایئرٹائم لگ بھگ تین کروڑ 60 لاکھ کے قریب۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ براڈکاسٹرز کی جانب سے عموماً میچوں کے 80 فیصد کے قریب منٹس ٹورنامنٹس سے پہلے ہی فروخت کر دیے جاتے ہیں اور بعد میں 20 فیصد کی قیمت میچ کی اہمیت کے اعتبار سے بڑھائی یا کم کی جاتی ہے۔ پاکستان میں پاک بھارت میچ کے لیے ایک منٹ کے سلاٹ کی قیمت حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے لیے 40 لاکھ تک تھی جبکہ 2019 کے ورلڈ کپ میچ میں یہ قیمت 60 لاکھ تک چلی گئی تھی۔
2023 میں پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے 17 ملین ڈالر کی رقم دی گئی تھی جو تقریباً ساڑھے چار ارب کے آس پاس بنتا ہے۔ یہ رقم آئی سی سی نے براڈکاسٹنگ ڈیلز اور آئی سی سی ٹورنامنٹس سے کمائی ہوتی ہے اور اسے تمام ممالک میں ایک ماڈل کے تحت تقسیم کیا جاتا ہے۔

Leave a reply