بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےمبینہ ویڈیوبیان کےبعدڈیرہ غازی خان ،راجن پور اور گوجرانوالہ میں3مقدمات درج کرلیےگئے۔بشریٰ بی بی کےخلاف ٹیلی گراف ایکٹ1885کےتحت مقدمات درج کئےگئے۔
مقدمےکےمتن میں لکھاگیاکہ بشریٰ بی بی نےلوگوں کوورغلانےکےلئےنفرت انگیزبیان دیا،بشریٰ بی بی نےسوچی سمجھی سازش کےتحت ویڈیوبیان دیا،سعودی عرب کےخلاف بیان دےکرعوام کےجذبات سےکھیلاگیا۔
مقدمےکےمتن میں مزیدکہاگیاکہ خارجہ پالیسی اورمفادعامہ کےخلاف بیان دیاگیا۔
بشریٰ بی بی کےویڈیوبیان کےبعدڈیرہ غازی خان میں مقدمہ غلام یاسین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیاگیاجبکہ دوسرامقدمہ حاکم نامی شہری کی مدعیت میں راجن پورمیں درجہ کیاگیا۔
گوجرانوالہ میں بھی مقدمہ درج:
بشریٰ بی بی کےخلاف گوجرانوالہ کےتھانہ صدرمیں مقدمہ درج کیاگیا، پولیس کے مطابق مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق بشریٰ بی بی نے ویڈیوبیان میں کہاکہ عمران خان ننگے پاؤں سعودی عرب گئے، تب سے ان پر سختی ہے۔ ان الفاظ سے پاکستان اورسعودی عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کونقصان ہواہے، یہ سب سوچی سمجھی سازش کے تحت کیاگیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہےکہ بشریٰ بی بی نےاپنےویڈیوبیان میں کہاتھاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو فون آنا شروع ہوگئے تھےکہ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں ہم تو ملک سے شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آگئے ہیں۔
مراکش کشتی حادثہ:13پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت مکمل
فروری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔