ای سی سی کےفیصلوں پر وزارتوں کی جانب سے عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف

0
32

اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاہم فیصلوں اوراحکامات پر مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پالیسی فیصلوں اور احکامات پر مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے عملدرآمد نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس پر ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیا گیا ہے ۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ و چیئرمین ای سی سی محمد اورنگزیب نے ای سی سی کے اہم فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کاخصوصی اجلاس گزشتہ روز بلایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 8 سے زائد وزارتوں اور متعدد محکموں نےا ی سی سی کے اہم ترین فیصلوں کو اہم نہ سمجھا جس پر اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں اور ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے اور غیر ضروری تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہا رکیا گیا۔

Leave a reply