
یورپ جانیوالے پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری ، پی آئی اے کی یورپ کیلئے پہلی پرواز کب جائے گی؟ قومی ائیر لائن نے نوید سنا دی ۔
یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کی پی آئی اے پر پابندی ختم ہونے کے بعد قومی ایئر لائن کا آئندہ 2 ہفتوں میں پیرس کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے یورپ کےلیے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی جب کہ پی آئی اے کی برطانیہ کےلیے بھی فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے چند روز میں برطانیہ بھی پی آئی اے سے پابندی اٹھالے گا۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) فلائٹ آپریشن پر عائد پابندی اٹھا لی جس کی تصدیق ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر ڈار نے بھی کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومتی حکام اور سیکرٹری ایوی ایشن کے تعاون سے کامیابی حاصل کی۔
وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے میں سول ایوی ایشن نے بہت محنت کی، یہ کامیابی وزارت ہوا بازی کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیف جسٹس پاکستان سےآئی ایم ایف وفدکی ملاقات کااعلامیہ جاری
فروری 11, 2025 -
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
جولائی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔