سکولوں کےحوالے سے اہم خبر،محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق اساتذہ، طلبا اور نان ٹیچنگ سٹاف کے تدریسی اوقات میں بند موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، سٹاف ڈریس کوٹ اور بند شوز لازمی پہنے گا، ٹیچرز اور طلبا اپنے نام کا بیچ لگائیں گے۔سب نیوی بلیو جرسی اور طلبا یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ ہو گا، ہر کلاس کا سی آر ہو گا۔
سکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار پینافلیکس لگیں گے، طلبا رجسٹر استعمال کریں گے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبا اور مضمون کا خانہ ہو گا، پڑھایا جانیوالا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہوں گے۔تمام اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہو گی۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔