وزیراعظم سےسعودی ولی عہدکی ملاقات: رہنماؤں کاسرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینےپراتفاق
وزیراعظم شہبازشریف سےسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ،تجارتی اورسرمایہ کاری کےتعلقات کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں ’ون واٹر‘سربراہی اجلاس کےموقع پرہوئی۔سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے6ماہ کےدوران پانچویں باروزیراعظم شہبازشریف سےملاقات پرخوشی کااظہارکیا۔
دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانےکےلئے مشترکہ عزم کااعادہ کیااوراس موقع پرگفتگوکرتےہوئےسعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کاکہناتھاکہ یہ حقیقی محبت اورباہمی احترام ہےجودونوں ملکوں کےعوام کوجوڑتا ہے ۔تعاون کافروغ پاکستان کی معاشی ترقی اورخوشحالی کےلئےکلیدی اہمیت رکھتاہے۔
دونوں رہنماؤں نےاقتصادی ،تجارتی اورسرمایہ کاری کےتعلقات کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری کیلئے سعودی مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتارپر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد سے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات پراظہارتشکر کیا اور انہیں جلد دورہ پاکستان کرنے کی دعوت دی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی اور کہا کہ جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔
واضح رہےکہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز ’ون واٹر‘سربراہی اجلاس میں شرکت کےلئے سعودی عرب پہنچے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔