دنیا کے خوبصورت ترین ایئرپورٹ کا اعزاز مسلم ملک نے حاصل کر لیا

0
10

دنیا کا سب سے خوبصورت ایئرپورٹ کون سا ہے؟ جس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے؟دنیا کے خوبصورت ترین ایئرپورٹ کا اعزاز مسلم ملک نے حاصل کر لیا۔
پرکس ورسیلز(Prix Versailles) کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز میں دنیا کے خوبصورت ترین ایئرپورٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق رواں برس یہ اعزاز ایک مسلم ملک نے حاصل کر لیا ہے۔
روزانہ کروڑوں افراد فضائی سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ایئر پورٹ پر اپنا وقت گزارنے کابھی تجربہ ہوتا ہے۔کچھ ہوائی اڈے مسافروں کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کے دلوں میں گھر کر جاتےہیں۔دنیا بھر کے 400 سے زائد ائیرپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دنیا کا خوبصورت ترین ایئر پورٹ قرار دیا گیا ہے۔
ان ایوارڈز میں مسافروں کے سفر کے تجربے اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی ۔ابوظبی ائیرپورٹ کی ایکس جیسی ساخت اسے منفرد بناتی ہے اور ٹرمینل کا ہر حصہ متحدہ عرب امارات کی قدرتی خوبصورتی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔
اسلامی طرزِ تعمیر کو مقامی ثقافت کے رنگوں سے ملا کر اس ایئرپورٹ کی تعمیر کی گئی ہے۔دوسرے نمبر پر میکسیکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو خوبصورت ترین قرار دیا گیا ہے، جبکہ سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ کا ٹرمینل ٹو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔بینکاک کا ایئرپورٹ چوتھے، جبکہ بوسٹن کا لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ 5 ویں نمبر ہے۔

Leave a reply