صدرمملکت آصف علی زرداری نےمدارس رجسٹریشن بل پراعتراض لگاکرواپس بھیج دیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ صدرآصف علی زرداری نےچندروزقبل ہی مدارس رجسٹریشن بل کواعتراض لگاکرواپس بھیج دیاتھا،بل کی واپسی پرحکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانےپرغورکررہی ہےجوکہ آئندہ ہفتےبلائےجانےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کا بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدرکے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نےآئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سےمشروط کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کا حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے جس میں بعض دیگر بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔