عمران خان کیخلاف ملک بھرمیں درج مقدمات کی تعدادمیں مزیداضافہ

0
14

بانی تحریک انصاف عمران خان کےخلاف ملک بھرمیں درج مقدمات کی تعدادمیں مزیداضافہ ہوگیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف ملک بھرمیں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی،عمران خان کی بہن نورین کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کردی گئی۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کےمطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کےخلاف 99مقدمات درج ہیں،کےپی میں عمران خان کےخلاف2مقدمات درج ہیں۔ اسلام آبادمیں بانی کےخلاف 76 مقدمات درج ہیں،ایف آئی اےمیں بانی پی ٹی آئی کےخلاف7مقدمات ،انکوائریززیرالتواہے۔
رپورٹ میں مزیدبتایاگیاکہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف3مقدمات زیرالتواہیں،توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزاکےخلاف عمران خان کی اپیل زیرالتواہے،بانی پراکتوبر،نومبراوردسمبراحتجاج کےتناظرمیں بھی مقدمات درج ہوئے۔

Leave a reply