سموگ تدارگ کیس:مارکیٹوں کےاوقات کارپرعدالت کااظہارناراضگی

0
8

سموگ تدارک کیس میں لاہورہائیکورٹ نےرات10بجےتک مارکیٹیں کھلی رہنےپراظہارناراضگی کیا۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ تدارک کی درخواستوں پر جسٹس شاہدکریم نےسماعت کی ۔
عدالت نےرات10بجےتک مارکیٹیں کھلی رہنےپرناراضگی کااظہار کرتے ہوئےایڈووکیٹ جنرل سےرپورٹ مانگ لی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے موقف اختیارکیاکہ آج لاہور میں سورج ایسے ہی چمک رہا ہے جیسے اسلام آباد میں چمکتا ہے جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا یہ نہ ہو کہ سموگ واپس آجائے، یہاں بہت سے پریشر گروپ اور مافیاز ہیں، مارکیٹس کا وقت تبدیل کرنے کا عمل بھی ایسا ہی لگتا ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ افسران کو سمجھنا ہوگا سموگ بہت اہم معاملہ ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کے وقت میں تبدیلی کے معاملے کو فوری دیکھ لیتے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نےسموگ تدارک کےلئےطویل المیعادپالیسی کےلئے تجاویز طلب کیں۔
عدالت نےپانی کےضیاع کوروکنےکےلئےواٹرمیٹرلگوانےکےلئےاقدامات کاحکم دیا۔
جسٹس شاہدکریم نےریمارکس دئیےکہ آلودگی کی بڑی وجہ گاڑیوں کادھواں اوررش ہے،سڑکوں کی ری الائنمنٹ کی جائے،ٹریفک کارش نہیں ہوگا۔
بعدازاں عدالت نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق دیگر کی درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی۔

Leave a reply