مدارس کوشدت اورانتہاپسندی کی طرف دھکیلاجارہاہے،مولانافضل الرحمان

0
11

سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ مدارس کوشدت اورانتہاپسندی کی طرف دھکیلاجارہاہے۔
نوشہرہ میں جلسہ سےخطاب کرتےہوئےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ دینی مدارس کودباؤمیں رکھاگیا،ایجادات اورتخلیقات کاعمل چلتا رہے گا،مدارس کےطلباکےعصری علوم کی شرح دیگراداروں سےزیادہ ہے،ہم مدارس کوقومی دھارےمیں لاناچاہتےہیں،دینی مدارس کوحکومتی اثرورسوخ سےآزادرکھناچاہتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ریاست سےتصادم بھی نہیں چاہتے،مدارس کوشدت اور انتہا پسندی کی طرف دھکیلاجارہاہے،بحث کی ضرورت ہےدہشتگردی آپ پیداکررہےہیں یاہم؟اصلاحات گھڑی جارہی ہیں اورہم پرمسلط کی جارہی ہیں، جدیدیت کےنام پراتحادکاراستہ روکناہےتومدارس کی بقالازم ہے،آپ کا سامنا ہوچکا،ہم ڈٹےہوئے ہیں۔

Leave a reply