وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نےنفرت کےجوبیج بوئےآج وہ کاٹ رہےہیں۔
پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ صحافیوں کےخلاف مہم میں جوملوث ہیں انہیں واضح کردوں،نہیں چھوڑاجائےگا،کےپی کےوزراکاسول نافرمانی کی کال کی مخالفت کرنااچھی بات ہے،بانی پی ٹی آئی نےنفرت کےجوبیج بوئےآج وہ کاٹ رہےہیں،تحریک انصاف اختلافات اورتقسیم کاشکارہے۔
عطاتارڑکامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کی پاکستانی مصنوعات کےبائیکاٹ کی مہم افسوسناک ہے،انتشاری ٹولے کا کہنا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، یہ پاکستانی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا تو کہتے ہیں لیکن فلسطین کے معاملے پر نہیں بولتے، فلسطین پر اے پی سی کا انعقاد ہوا اور انہوں نے اس میں شرکت نہیں کی، گولڈ اسمتھ کی طرف سے انہیں فلسطین کے حق میں کسی بھی مہم میں شرکت سے منع کیا گیا تھا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اُن کاکہناتھاکہ ملک میں انتشار پیدا ہو، 9 مئی اور 26 نومبر کو یہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے تھے، انتشار پھیلانے والے کسی ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں یہ انتشاری ٹولہ ہے، انتشار اور انارکی پھیلانے والے کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، کسی کو ملک کے خلاف سازش اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
سرکاری سکولوں کیلئے 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔