سردی کے ڈیرے،پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

0
3

ملک بھر میں سردی کے ڈیرے،پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات نے بارش اورمزید برفباری کی پیشگوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کراچی سے کشمیر تک سردی کی لہر میں اضافہ ہو گا۔ پہاڑوں پر ہر طرف برف کی سفیدی چھائی ہوئی ہے، بالائی اورشمالی علاقہ جات میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئی ہیں، جبکہ سیاحتی مقامات مالم جبہ، کالام، کاغان اور شوگران نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی لہر 15 دسمبر تک برقرار رہے گی۔

Leave a reply