تامل فلموں کےسٹاراداکارالوارجن کوپولیس نےبھگدڑکےکیس میں گرفتارکرلیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق تامل فلم کےپریمیئرمیں بھگدڑمچنےسےمعروف بھارتی اداکارالوارجن کوپولیس نےگرفتارکرلیا،،فلم’پشپا2‘پریمیئرمیں بھگدڑسےخاتون ہلاک ہوئی جبکہ ،2بیٹےشدیدزخمی ہوئےتھے۔جن کی حالت تشویشناک ہے۔بھگدڑ کاواقعہ رواں ماہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں پیش آیاتھاجہاں پر الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’ پشپا 2 ‘ کے پریمیئر میں جاری تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکار الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے معاملے پر تلنگانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے، پولیس اہلکار آج صبح الو ارجن کے گھر پہنچے اور انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اپنی تحویل میں لے کر تھانے چلے گئے۔
بھارتی میڈیا پر الو ارجن کی گرفتاری کے وقت کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
الو ارجن سمیت ان کی سکیورٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کے خلاف قتل و تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تلنگانہ پولیس کو اس بات کی ا طلاع نہیں دی گئی کہ الو ارجن اسکریننگ کے لیے سندھیا تھیٹر آنے والے تھےجب کہ تھیٹر انتظامیہ اس آمد سےآگاہ تھی۔
مقدمے میں مزید کہا گیا ہےکہ اگر پولیس کو علم ہوتا تو مزید سکیورٹی تعینات کی جاسکتی تھی، تھیٹر میں پہنچنے والے بڑے ہجوم اور سکیورٹی کی کمی کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ۔
حکومت کابجلی 12روپےفی یونٹ سستی کرنےپرکام کاآغاز
دسمبر 18, 2024الوارجن کی گرفتاری:بالی ووڈہدایتکاررام گوپال کابڑاانکشاف
دسمبر 16, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘بھارت میں کب ریلیزہوگی؟تاریخ سامنےآگئی
ستمبر 18, 2024 -
صوبائی وزیر پنجاب کے ٹرانسپورٹ ہائوس آمد
مارچ 12, 2024 -
چین کےوزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے
اکتوبر 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔