امریکہ :سکول میں فائرنگ2افرادہلاک،6زخمی

0
4

امریکی ریاست وسکونسن کےسکول میں فائرنگ سے2افرادہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے پولیس ٹریننگ سینٹرکے قریب ایک سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کی موت ہوچکی ہے جبکہ 6 افراد زخمی  ہیں۔
پولیس چیف کے مطابق ریاست وسکونسن کےسکول میں فائرنگ کرنے والی سکول طالبہ نکلی، 15 سالہ حملہ آور اسی سکول کی طالبہ ہے جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے میڈیسن شہرکے سکول میں فائرنگ کی جگہ سے ہینڈگن برآمدکی ہے جبکہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات اور حملہ آور کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق رواں سال امریکہ بھرمیں سکولوں میں فائرنگ کے323واقعات ہوچکے،2024میں سکولوں میں فائرنگ سے 267 افرادہلاک اورزخمی ہوئے۔

Leave a reply