سونےکی قیمت میں بڑی کمی

0
6

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2600روپےکی کمی ہونےسےفی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 2 ہزار 29 روپے کمی ہونےسے10گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپےکاہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کابھاؤ 26 ڈالر کم ہوکر 2621 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1000روپےکااضافہ ہواتھاجس سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے کاہوگیاتھاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں  858روپے کااضافہ ہواتھاجس سے 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی تھی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس کاہوگیاتھا۔

Leave a reply