عدالت نےاسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے بھی حکم امتناع جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی امیدوارعلی بخاری کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت علی بخاری اور دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نےاین اے 47 کے بعد این اے 48 کی الیکشن ٹریبیونل کی کارروائی بھی روکنے کا حکم جاری کردیا۔این اے 46 کی حد تک الیکشن ٹریبیونل کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی بخاری کی الیکشن پٹیشن کی حد تک بھی الیکشن ٹریبیونل کو کارروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔کیس کی آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
واضح رہےکہ این اے 48سے راجہ خرم شہزاد نواز ایم این اے بنے،پی ٹی آئی کےامیدوار علی بخاری نے چیلنج کر رکھا ہے الیکشن ٹریبیونل اب دو حلقوں سے متعلق کارروائی آگے نہیں بڑھا سکے گا۔
یادرہےکہ علی بخاری نے نئے الیکشن ٹریبیونل کی تعیناتی کو چیلنج کررکھا ہے،علی بخاری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دوسری جانب جسٹس(ر)عبدالشکور پراچہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل سن رہے ہیں،الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ججز تقرری رولز سے متعلق کمیٹی کی سفارشات سامنے آگئیں
دسمبر 17, 2024 -
نواز شریف نے سیاست چھوڑ دی ؟ مریم نواز کا ٹویٹ
فروری 15, 2024 -
روس نےبھارتیوں کواپنی فوج سےنکالنےکافیصلہ کرلیا
جولائی 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔