ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینےکےکیس میں اہم پیشرفت

0
37

گجرات کےترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینےکےالزام کےکیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
لاہورکی احتساب عدالت میں گجرات کےترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینےکےکیس پرسماعت ہوئی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کےوکیل چودھری نوازعدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نےپیش ہونےوالےملزمان پرفردجرم عائدکردی،پرویزالٰہی آج پیش نہ ہوئے،عدالت نےفردجرم عائدکرنےکےلئے7جنوری کوطلب کرلیا۔
عدالت نےسابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی سمیت دیگرپرفردجرم عائدکی،شریک ملزمان نعیم اقبال،آصف اوراصغرسمیت6ملزمان پربھی فردجرم عائدکی ۔
وکیل چودھری نوازنےچودھری پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری استشنیٰ کی درخواست دائرکی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پرویزالٰہی کل شام باتھ روم میں گرگئے تھے ،پرویزالٰہی کی کمراورٹخنےپرچوٹ آئی ہے۔

Leave a reply