حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف

0
34

مشیراطلاعات بیرسٹرسیف نےکہاہےکہ حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے۔امن معاہدہ کے بعد معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ اپیکس کمیٹی کےفیصلےکی روشنی میں کرم کواسلحےسےپاک کیاجائےگا،بنکرزکی مسماری یقینی بنائی جائیگی تاکہ خطےمیں پائیدارامن ہو،راستوں کی بندش کی وجہ سےعوامی مسائل کاحکومت کو بخوبی ادراک ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ امن معاہدہ کےبعدمعمولات زندگی بحال ہوجائیں گے، بنکرزکی مکمل مسماری اوراسلحہ جمع کرانےکےبعدراستوں کوکھول دیا جائیگا ،حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،کچھ عناصر امن کےدشمن اورسوشل میڈیاپربےبنیادپراپیگنڈہ کررہےہیں۔

Leave a reply