سرکاری اداروں کوضم کرنےکیلئےوفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب

0
7

سرکاری اداروں کوضم کرنےکےلئے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا گیا ،کابینہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہوگا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومتی اداروں کی رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلےکی سفارشات کی منظوری دی جائیگی،رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں 5وازرتوں کاحجم کم کیاجائیگا،وزارت ہاؤسنگ،تجارت،سائنس وٹیکنالوجی کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات پیش کی جائیں گی،فوڈسیکیورٹی اورسرمایہ کاری بورڈ کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سفارشات کی منظوری سےہزاروں آسامیاں ختم ہوں گی، دوسرےمرحلےکی سفارشات کی منظوری سےدرجنوں ادارےبھی بند ہوں گے،سٹاف ٹوآفیسرشرح میں 50فیصدکمی کی سفارشات کی منظوری دی جائےگی۔

Leave a reply