ریلوے کا لاہور تا کراچی گرین لائن کی طرز پر نئی ٹرین چلانے کا عندیہ
ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،ریلوے نے لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن کی طرز پر نئی ٹرین چلانے کا عندیہ دےدیا۔
پاکستان ریلویز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی کے درمیان گرین لائن طرز کی ایک نئی ٹرین چلائی جائے گی اور مرحلہ وار تمام کوچز کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی اولین ترجیح مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے پاکستان ریلویز کے پاس اب جدید ٹیکنالوجی موجود ہے، جس کی مدد سے مقامی سطح پر نئی کوچز تیار کی جا رہی ہیں، جس کے بعد ریلوے کو بیرون ملک سے کوچز درآمد کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس کی ایک مثال یہ ہے کہ پاکستان ریلویز نے بولان ایکسپریس کا آپریشن صرف 45 دنوں کے اندر اپنے وسائل سے بحال کیا، مزید یہ کہ بارشوں سے متاثرہ ریلوے ٹریک اور پل بھی ریلوے اپنے وسائل سے ہی مرمت کر رہا ہے۔
سی ای او پاکستان ریلویز نےٹرینوں میں کھانے پینے کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور صفائی کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمے کا فرض ہے کہ مسافروں کو صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول فراہم کرے ۔ اس موقع پر انہوں نے ریل کے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹرینوں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں، تاکہ ٹرین کا سفر خوشگوار اور یادگار ثابت ہو۔
سردی خون جمانے کو تیار،محکمہ موسمیات نے کر دیا خبردار
دسمبر 25, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔