وفاقی حکومت کامدارس رجسٹریشن سےمتعلق صدارتی آرڈیننس لانےکافیصلہ

0
28

وفاقی حکومت نےمدارس رجسٹریشن سےمتعلق صدارتی آرڈیننس لانےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق صدارتی آرڈیننس کی تیاری کیلئےوزارت قانون کوہدایت کردی گئی،صدرمملکت مدارس کی رجسٹریشن سےمتعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ آرڈیننس کافیصلہ وزیراعظم کی مولانافضل الرحمان اور صدر مملکت سےملاقاتوں میں کیاگیا،مدارس رجسٹریشن سےمتعلق آرڈیننس پر جےیوآئی سمیت دیگراسٹیک ہولڈرزکااتفاق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Leave a reply