ہم آزادہیں،غلام نہیں ہیں،کوئی حکم دےکہ فلاں کو چھوڑ دو، جاویدلطیف
سینئررہنمامسلم لیگ(ن)جاویدلطیف نےکہاہےکہ ہم آزادہیں،غلام نہیں ہیں،یہ ریاست کاامتحان ہے،کوئی حکم دےکہ فلاں کوچھوڑدو،فلاں کوگرفتار کرلو۔
اپنےایک بیان میں رہنمامسلم لیگ (ن)جاویدلطیف کاکہناتھاکہ سپرپاورز کے ہتھیارمالیاتی ادارےہیں جن کااثرہوتاہے،سپرپاورزکےہتھیارایک شخص کیلئے کھڑےہیں تووہ کیاحاصل کرناچاہتےہیں،پہلےتویہ دیکھناہوگاکہ کیاہم آزادہیں اگرآزادہیں توکوئی ہمیں حکم کرسکتاہے؟معاشی طورپرکمزورہوں گےتوطاقتورممالک اثراندازہوں گے۔
رہنمان لیگ کامزیدکہناتھاکہ ہم آزادہیں،غلام نہیں ہیں،یہ ریاست کاامتحان ہے، کوئی حکم دےکہ فلاں کوچھوڑدو،فلاں کوگرفتارکرلو،آئین وقانو ن کونظرانداز کر کے حکم مان لیاجائےتوپھرہم انکےغلام ہیں،معاشی طورپرکمزورہیں مالیاتی ادارے ان کےکنٹرول میں ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ان ممالک سےغلام بن کراپنی رہائی کی بھیک مانگ رہےہیں،ایک شخص کونکالنےکیلئےپابندیاں لگ رہی ہیں،ابھی شروعات ہے،ایسانہیں ہوتاکہ یہ قوتیں کسی کےعشق میں مبتلاہوں انکےمفادات ہوتےہیں،طاقتورلابنگ فرم ہائرکرکےاپنی ریاست کیخلاف لابنگ کرائی پہلے کبھی ایساہوا؟
جاویدلطیف کامزیدکہناتھاکہ فارن فنڈنگ جوہوتی تھی وہ اب استعمال ہورہی ہے ،اگرہم لیٹ جائیں گےتوپھرسب کچھ ہوگا،نیوکلیئرپاورکی طرح سامنےآئیں گےتودنیاکی کوئی طاقت ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی،آئندہ دنوں میں کوئی حکم آئے تواس سےپہلےہمیں اپنےپاؤں پرکھڑاہوناہوگا،پاکستان کونیوکلیئرپاوربنایاگیااسی طرح قوم کواس معاملےپراعتمادمیں لیناچاہیے۔
پنجاب میں دھندکاراج:موٹرویزبندمختلف مقامات سےبند
فروری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈونلڈٹرمپ کاغیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف سخت فیصلہ
نومبر 19, 2024 -
انٹرنیٹ کی سست روی کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر
اگست 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔