
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کیا ہے؟ہر سال جب بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ آتا ہے تو کرکٹ شائقین کا تجسس بڑھ جاتا ہے کہ کرسمس کے اگلے روز شروع ہونیوالے روایتی ٹیسٹ میچ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیوں پکارا جاتا ہے؟۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ زیادہ تر آسٹریلیا میں مقبول ہے، جو کرسمس کے فوری بعد 26 دسمبر کو شروع ہوتا ہے، جہاں میزبان ٹیم کا مہمان ٹیم سے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ ہوتا ہے۔
آج دو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچز ہوں گے، پہلا میچ میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جبکہ سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں میچ کھیل رہی ہیں۔
اس مرتبہ پہلے روز نان ایشیز ٹیسٹ میں تماشائیوں کا ریکارڈ توڑ رش متوقع ہے۔دراصل کرسمس کے اگلے روز آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ سمیت بیشتر ممالک میں چھٹی ہوتی ہے، اس روز مالکان اپنے ملازمین اور امیر افراد کم مراعات یافتہ لوگوں میں باکسز میں تحائف تقسیم کرتے ہیں اور یہ کرسمس کی تقریبات کا ایک حصہ ہے، جواب آسٹریلیا میں ایک روایت بن چکی اور اس روایت کا آغاز 1950 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ سے ہوا اوریوں یہ ایک بہت بڑا فیسٹیول بن چکا ہے، جہاں فیملیز اور دوست مل کر سٹیڈیم آتے ہیں اور فیسٹیول کو انجوائے کرتے ہیں ،جبکہ جنوبی افریقا میں بھی اس فیسٹیول کی مقبولیت میں خوب اضافہ ہو رہا ہے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔