پاکستانی کمپنیوں اورفردپرامریکی پابندیوں کافیصلہ یکطرفہ ہے،ترجمان
ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نےکہاہےکہ پاکستانی کمپنیوں اورفردپرامریکی پابندیوں کافیصلہ یکطرفہ ہے۔
اسلام آبادمیں ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کا نیوزبریفنگ کےدوران کہناتھاکہ رواں سال مختلف ممالک کےساتھ اعلیٰ سطح وفودکاتبادلہ ہوا،بین الاقوامی سطح پر2024پاکستان کیلئےبہت اہم سال رہا،عالمی برادری کےساتھ مضبوط تعلقات کی پالیسی پرعمل پیراہیں،واضح کرتےہیں دہشتگردوں کی جانب سے سوشل میڈیاپیغامات پریقین نہ کریں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف دونوں ممالک کی جانب سےکارروائی کی ضرورت ہے،ہم دوست ممالک کےساتھ بات چیت میڈیا کے ذریعےنہیں کرتے،2سال میں دہشت گردکارروائیوں میں سیکڑوں سیکیورٹی فورسزاہلکاراورشہری نشانہ بنے،پاکستان کےافغان انتظامیہ کےساتھ واضح رابطہ چینلزموجودہیں۔گزشتہ 2روزسےافغانستان کےساتھ مسلسل رابطےمیں ہیں۔پاکستانی کمپنیوں اور فرد پرامریکی پابندیوں کافیصلہ یکطرفہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان عالمی انسانی حقوق کی ذمہ داریاں نبھانے میں پرعزم ہے،ہم بامقصدبات چیت پرپرعزم ہیں،پاکستان کےیورپی یونین کےساتھ تعلقات کثیرالجہتی ہیں،یورپی یونین کےساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون جاری ہے،ہم نےبارہاکہاپاکستانی آئین قانونی نظام میں اپنےمسائل کے حل کی صلاحیت ہے،قانونی نظام اورعالمی قوانین کےتحت انسانی حقوق کی بالادستی جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہیں۔
اُن کامزیدکاکہناتھاکہ پاکستان ہمسایہ ایران کےساتھ انسداددہشتگردی کیلئے ملکر کام کررہاہے،بھارتی شہری حمیدہ بانوکراچی میں 20سال پھنسی رہیں،بھارتی شہری حمیدہ بانوکابھارت میں خاندان موجودہے،سوشل میڈیاکےذریعےاس کیس کاعلم ہواتووزارت خارجہ نےفوری نوٹس کیا،حمیدہ بانی کی وطن واپسی کےلئے سہولت کاری فراہم کی،بھارت میں پاکستانی شہری فہدکی رہائی پرکام کررہے ہیں۔
ممتاززہرابلوچ کاکہناتھاکہ امریکی صدرکی تقریب حلف برداری میں وزیرخارجہ کی شرکت کاعلم نہیں ،پاکستان نےبھارت سمیت خطےکےدیگرممالک سےپرامن تعلقات کی بات کی۔بانی پی ٹی آئی کےبدلےعافیہ صدیقی کی رہائی کی کوئی تجویز زیرغورنہیں،پاکستان کےآئین اورقانونی سسٹم میں کسی ایشوکوحل کرنے کی مکمل صلاحیت ہے۔
مراکش کشتی حادثہ:13پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت مکمل
فروری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جماعت اسلامی کادھرنا:پولیس نے110افرادکوگرفتارکرلیا
جولائی 26, 2024 -
شیریں مزاری کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست
مارچ 20, 2024 -
انسٹاگرام کے نئے فیچر میں خاص کیا ہے؟
اگست 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔