فوجی عدالتوں نےسانحہ9مئی میں ملوث احسان اللہ نیازی سمیت مزید60مجرمان کوسزائیں سنادی ۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق سپریم کورٹ فیصلےکی روشنی میں فیلڈجنرل کورٹ مارشل نےسزائیں سنائیں،فیلڈجنرل کورٹ مارشل نے9مئی کیسزپرشواہدکی جانچ پڑتال کےبعدسزائیں سنائیں،فیلڈجنرل کورٹ مارشل نےمجرموں کوقانونی حق کی فراہمی اورتقاضوں کےمطابق کارروائی کی۔
سانحہ 9مئی سزاپانیوالےمزید60مجرمان کی تفصیلات:
جناح ہاؤس حملےمیں ملوث حسان نیازی کو10سال قیدبامشقت سزاجبکہ جناح ہاؤس حملےمیں ملوث میاں عبادفاروق کو2سال قیدبامشقت کی سزا،جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔رئیس احمدکو 6 سال قید بامشقت سزا، ارزم جنید کو 6 سال قید بامشقت سزا، علی رضا کو 6 سال قید بامشقت کی سزا،جبکہ راجہ دانش کو 4 سال قید بامشقت کی سزااورسید حسن شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمیر کو 6 سال قید بامشقت اور نعمان شاہ کو 4 سال قید بامشقت کی سزااورجناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6 سال قید بامشقت سنائی گئی ۔
ملٹری کورٹ نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین کو 7 سال قید بامشقت کی سزا، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان پر حملے میں ملوث زاہد خان 2 سال قید بامشقت کی سزا، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤنٹس پر حملے میں ملوث سہراب خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی۔
ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت کو 4 سال قید بامشقت کی سزا، قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین کو 7 سال قید بامشقت کی سزا، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزاجبکہ پی ایف بیس میانوالی پر حملے میں ملوث فہیم ساجد کو 8 سال قید بامشقت کی سزا، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف اعظم کو 2 سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ خانزادہ کو 9 سال قید بامشقت اور راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد قمرالدین کو 3 سال قید بامشقت کی سزاجبکہ جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ کو 4 سال قید بامشقت سزاسنائی گئی۔
پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں احسان اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد کو 2 سال قید بامشقت، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی کو 2 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ کو 2 سال قید بامشقت، جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان کو 2 سال قید بامشقت اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث مدثر حفیظ کو 6 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔
ملٹری کورٹ نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث سجاد احمد کو 4 سال قید بامشقت، بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات کو 9 سال قید بامشقت کی سزا، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ پر حملے میں ملوث محمد نوازکو 2 سال قید بامشقت سزااور پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس حملے میں ملوث محمد سلیمان کو 2 سال قید بامشقت، دیر اسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی کو 4 سال قید بامشقت کی سزا، چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ کو 5 سال قید بامشقت کی سزا، جناح ہاؤس حملے میں ملوث وقاص علی کو 6 سال قید بامشقت سزا، جناح ہاؤس حملے میں ملوث امیر ذوہیب کو 4 سال قید بامشقت کی سزا، اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان کو 7 سال قید بامشقت کی سزا، ہیڈکوارٹر دیر اسکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔سزا پانے والوں میں ریٹائرڈ گروپ کیپٹن بھی شامل ہیں۔
ملٹری کورٹ نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں اشعر بٹ کو 2 سال قید بامشقت کی سزا، بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر کو 9 سال قید بامشقت کی سزا، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان کو 2 سال قید بامشقت سزا، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی کو 3 سال قید بامشقت کی سزا، راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں محمد وقاص کو 2 سال قید بامشقت کی سزا، بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث حیدر مجید کو 2 سال قید بامشقت کی سزا، جناح ہاؤس حملے میں گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) وقاص احمد محسن کو 2 سال قید بامشقت کی سزا، ہیڈکوارٹر دیراسکاؤٹس حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو 2 سال قید بامشقت سزا، گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز کو 2 سال قید بامشقت کی سزا، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد کو 4 سال قید بامشقت کی سزا، چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان کو 7 سال قید بامشقت کو سزا سنائی گئی۔
بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد کو 9 سال قید بامشقت کی سزا،فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں فہد عمران کو 9 سال قید بامشقت کی سزا، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں سفیان ادریس کو 2 سال قید بامشقت کی سزا،بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اللہ کو 9 سال قید بامشقت کی سزا،بنوں کینٹ حملے میں ملوث خالد نواز کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ملٹری کورٹ نے 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں 25 مجرمان کو سزائیں سنائی تھیں۔
ملٹری کورٹ کی جانب سے مجرمان کو سزاؤں پر یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف نے ملٹری کورٹ کی جانب سے مجرمان کو سزاؤں کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے
مارچ 12, 2024 -
فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی گئی
مئی 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔