افغانستان ہماراہمسایہ اوربرادرملک ہے،دلی خواہش ہےتعلقات بہترہوں ،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے، ہماری دلی خواہش ہے ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااہم اجلاس منعقدہواجس میں صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی گئی، کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آئی سی سی کا ایونٹ ہونے جا رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں قوم کو ہائی کوالٹی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ میگا ایونٹ کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ ہم سب پرامید ہیں کہ کرکٹ کے میدان میں ہمارے کھلاڑی پاکستان کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والےادارےدہشت گردی کے خلاف پوری طرح صف آرا ہیں اور سب نے دیکھا کہ کچھ دن پہلے بہت بڑا حادثہ ہوا، جس میں 16 ایف سی کے جوان شہید ہوئے اور کل ہی شمالی وزیرستان میں خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، تاہم اس کے نتیجے میں ایک میجر شہید ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے، ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ معاشی میدان میں تعاون کریں جس کے نتیجے میں ہماری تجارت کو فروغ ملے اور دیگر صورتوں میں تعاون بڑھایا جائے۔ بدقسمتی سے ٹی ٹی پی آج بھی وہاں سے آپریٹ ہو رہی ہے اور وہاں سے پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ افغان حکومت کو ہم نے کئی بار پیغام دیا ہے کہ آپ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر ٹی ٹی پی کا مکمل طور پر ناطقہ بند کیا جائے اور انہیں کسی صورت اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کے بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جائے۔ ایک بار پھر افغان حکومت کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس معاملے پر آپ ٹھوس حکمت عملی بنائیں۔ ہم اس پر آپ سے مزید بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں لیکن اگرایک طرف ہمیں یہ پیغام ملے کہ ہم تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ٹی ٹی پی کو کھلی چھوٹ ہو تو یہ دو عملی نہیں ہو سکتی۔ یہ ممکن نہیں ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں شہید کردیا گیا، وہ بڑی جرات مند خاتون تھیں، میاں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان لندن میں چارٹر آف ڈیموکریسی بھی سائن ہوا، جسے بعد میں تمام سیاسی جماعتوں نے سپورٹ بھی کیا۔ بے نظیر کی جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں، ان کی اس ملک اور جمہوریت کے لیے قربانی ہمیشہ مثال رہے گی ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امتحانات میں بائیو میٹرک حاضری متعارف کروانےکا فیصلہ
نومبر 14, 2024 -
ہوائی بگولے کی انڈونیشیا میں تباہی،سینکڑوں گھر تباہ
فروری 23, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔