اووربلنگ قابل قبول نہیں،ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعظم

0
40

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ اووربلنگ کسی طورقابل قبول نہیں،ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی سےمتعلق جائزہ اجلاس ہوا،جس میں لیسکو،پیسکواورفیسکوکےامورزیر غورآئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ بلنگ نظام میں شفافیت کیلئےسمارٹ میٹرتنصیب کاکام جلدمکمل کیاجائے،اووربلنگ کسی طورقابل قبول نہیں،ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم نےہدایت کی کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئےاقدامات کئےجائیں اورانہوں نےڈسکوزکےسی ای اوزکی تعیناتی کاعمل جلدمکمل کرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کےسی ای اوزتعیناتی میں سست روی پراظہارتشویش کیا۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پرکی جائے،بھرتیوں کےعمل میں شفافیت پرکوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی ،نیپراکےدیےگئےٹارگٹ کےحصول کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائےجائیں۔

Leave a reply