جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری

0
29

جڑواں شہروں کے مسافروں کیلئے خوشخبری،سی ڈی اے نے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دیدی۔
جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے نے میٹرو بس کے پانچ نئے روٹس کی منظوری دیدی ہے۔
ترجمان سی ڈی اے کے مطابق نئے روٹس پر آپریشنز دو ہفتوں میں شروع ہو گا،نئے روٹس کی توسیع کا مقصد دونوں شہروں کے شہریوں کو سفر کو تیز تر، زیادہ سستی اور ماحول دوست سواری فراہم کرنا ہے۔
نئے روٹس میں آبپارہ سے ترامڑی براستہ پارک روڈ روٹ بھی منظورکیا گیا ہے، گلبرگ سٹاپ سے جی ٹی روڈ تک بلیو لائن کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔پولیس لائنز سے آئی نائن، آئی ٹین، آئی الیون فیض آباد تک نیا روٹ منظور کیا گیا ہے،جبکہ 26نمبر سے بی 17کا روٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس لائن سے ڈی بارہ شاہ اللہ دتہ براستہ جی ٹین، جی الیون، ایف ٹین، ایف الیون بھی میٹرو بس چلے گی، جس سےجڑواں شہروں کے مسافروں کو انٹر سٹی سفر کی سہولت فراہم ہو گی۔

Leave a reply