دھنداندھادھند:موٹروےمختلف مقامات سےبند

0
36

دھنداندھادھند،حادثات سےبچنےکےلئےموٹروےمختلف مقامات سے ٹریفک کےلئے بند۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمدکےمطابق موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو تک دھند کی وجہ سے بند، موٹروےایم 3 پرفیض پورسے ننکانہ تک دھند کی وجہ سےٹریفک معطل رہی،جبکہ موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بندرہی اور موٹروے ایم 5 پرشیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے ٹریفک نظام معطل رہا۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہےکہ آئی جی موٹروےراجہ رفعت مختار کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی لین وائلیشن کے خلاف مہم جاری ہے ،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ۔
سید عمران احمد کامزیدکہناہےکہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق حدنگاہ میں بہتری کےبعدموٹروےپرٹریفک بحال کردی گئی۔

Leave a reply