
دبئی میں سال نوکےجشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،شہریوں کیلئےاہم ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
متحدہ عرب امارات میں سال نوکی تقریبات کاآغازشاندارآتشبازی سےکیا جائے گا،دنیاکی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ پرفائرورکس اورلیزرشوہوگا،ابوظبی اور راس الخیمہ میں بھی نئےسال کےاستقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
دبئی حکام نےعوام کوٹریفک سےبچنےکیلئےپبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنےکی ہدایت کی او ر حکام نے شہریوں سےتعاون اورحکومتی ہدایات پرعمل کرنےکی اپیل بھی کی۔
دبئی میں فیسٹیول سٹی،جمیرا،پام جمیرا،آٹلاٹنس پرآتش بازی ہوگی،ابوظبی میں جاری شیخ زایدفیسٹیول 53منٹ کی شاندارآتش بازی ہوگی،آتش بازی کے ساتھ3گنیزورلڈریکارڈقائم کیےجائیں گے۔
اماراتی ریاست راس الخیمہ میں نئےسال کی تقریبات کیلئےآتشبازی اورلیزرشوکےذریعےعالمی ریکارڈ بنانےکی تیاری کی گئی ہیں،نئےسال کی آمدکےجشن کےلئےراس الخیمہ میں خصوصی ٹرانسپورٹ انتظامات کااعلان کردیاگیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔