ایف بی آر:ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنےمیں ناکام

0
56

فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنےمیں ناکام ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آرنےدسمبر2024میں ٹیکس وصولی کا97فیصدہدف حاصل کیا،دسمبر 2024 کاٹیکس وصولی کاہدف 1370ارب روپےتھا، دسمبر 2024میں 1328ارب ٹیکس وصول کیاگیا ،دسمبر 2024میں ٹیکس وصولی میں 42ارب کاشارٹ فال رہا۔
ذرائع کاکہناہےکہ دسمبرکی ٹیکس وصولی میں نومبرکےمقابلے میں 35فیصد اضافہ ہواہے،گزشتہ مالی سال دسمبرکےمقابلےمیں ٹیکس وصولی میں56فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کےپہلےچھ ماہ میں 5624ارب روپےٹیکس وصول کیاگیا،رواں مالی سال کےپہلے6ماہ کاٹیکس وصولی کاہدف6009ارب تھا،پہلے6ماہ میں 385ارب روپےٹیکس وصولی میں کمی ہوئی۔

Leave a reply