حکومت،اپوزیشن مذاکرات کادوسرادورآج ،پی ٹی آ ئی اپنےمطالبات پیش کریگی

0
50

حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کادوسرادورآج ہوگا۔تحریک انصاف اپنےمطالبات پیش کرےگی۔
مذاکراتی کمیٹیوں کےاجلاس کی صدارت سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کریں گے،بندکمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہرساڑھےتین بجےہوگا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورودیگرپی ٹی آئی کمیٹی ارکان بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف اپناچارٹرآف ڈیمانڈپیش کرےگی،تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت دیگرقیدیوں کی رہائی کامعاملہ اٹھائےگی،9مئی اور26نومبرکےواقعات کی تحقیقات کیلئےعدالتی کمیشن کامطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہےکہ حکومت نےممکنہ چارٹرآف ڈیمانڈکی روشنی میں اپنالائحہ عمل تیارکرلیا،حکومت اجلاس سےپہلےاپنےاتحادی ارکان سےپی ٹی آئی کےممکنہ مطالبات پرمشاورت کرےگی،حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس حکومت اوراپوزیشن کمیٹی کےاجلاس سےقبل سپیکرچیمبرمیں ہوگا۔

Leave a reply