دنیا کا سرد ترین شہر اور مقام کون سا ہے؟اوریہاں آج کل درجہ حرارت کتنا ہے؟حیران کن اور دنگ کر دینے والی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
پاکستان میں سا ل ِ نو کے آغاز سے موسم بتدریج سرد ہو رہا ہے،مگر دنیا کاسرد ترین مقام کون سا ہے؟تو ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا سرد ترین مقام روس کے خطے سائبریا میں واقع قصبہ اویمیا کون ہے،یہاں آج کل درجہ حرارت منفی 40 سینٹی گریڈ کے قریب ہے، جو آنیوالے دنوں میں منفی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،اس علاقے میں 500 سے 900افراد مقیم ہیں اور 1924 میں یہاں غیر مصدقہ طور پر منفی 71.2 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ مصدقہ طور پر یہاں سب سے کم درجہ حرارت 1933 میں منفی 67.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہاں موسم سرما میں اوسط درجہ حرارت منفی 58 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا سرد ترین رہائشی مقام قرار دیا جاتا ہے۔روس کایہ قصبہ یاکوتسک نامی شہر سے 577 میل دور واقع ہے،یاکوتسک کو دنیا کا سرد ترین شہر قرار دیا جاتا ہے، جہاں سے ایک ہی سڑک اویمیاکون تک جاتی ہے،اس سڑک پر سفر کرکےیہاں پہنچنے میں لگ بھگ 2 دن لگتے ہیں۔اویمیا کون کا مطلب کبھی جمنے نہ والا پانی ہے، جو یہاں واقع ایک گرم چشمے سے منسوب ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نام کے برعکس عموماً موسم سرما میں یہاں بہتا ہوا پانی کہیں نظر نہیں آتا،یہاں سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ لوگوں کو منجمد گوشت کھانا پڑتا ہے اور گھر سے باہر موجود گاڑیوں کو 24 گھنٹےسٹارٹ رکھنا ہوتا ہے، کیونکہ بند کرنے پر انہیں دوبارہ سٹارٹ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
یہ قصبہ آرکٹک سرکل سے چند سو میل دور ہے اور اسی وجہ سے موسم سرما میں یہاں 21 گھنٹے تک تاریکی چھائی رہتی ہے ،یعنی 24 گھنٹے میں صرف 3 گھنٹے ہی کسی حد تک دن کی روشنی نظر آتی ہے، جبکہ سورج موسم گرما میں بھی شاذو نادر دکھائی دیتا ہے۔اس سب کے باوجود یہاں بسنے والے افراد کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ ایسی جگہ مقیم ہیں اور اتنے سخت موسم میں بھی معمولات زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 29, 2024 -
ہم پارلیمنٹ سے کسی صورت استعفے نہیں دینگے ،بیرسٹرگوہر
ستمبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔